میرے پاس فارم 45 کے جو نتائج موجود ہیں اس میں آزاد امیدوار کو زیادہ ووٹ ملے ہیں، فائل فوٹو
میرے پاس فارم 45 کے جو نتائج موجود ہیں اس میں آزاد امیدوار کو زیادہ ووٹ ملے ہیں، فائل فوٹو

بارش نے میئرکراچی کی کارکردگی کی پول کھول دیا، حافظ نعیم

کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورحق میں بارش کے بعد کراچی کی ابترصورتحال،قومی و صوبائی انتخابات اورشہر کراچی کو درپیش دیگرمسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حالیہ بارش نے پیپلزپارٹی کی 15سالہ کارکردگی کی قلعی کھول دی اوربلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم کو فیل کردیا ہے، سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث شہری رات گئےٹریفک میں پھنسے رہے،جماعت اسلامی کے ٹاؤن ویوسی چیئرمینز اورالخدمت کے رضاکاروں نے مل کرشہریوں کیلئے ریلیف کا کام شروع کیااورشہریوں کو ریلیف فراہم کیا، ہر سال نالوں کی صفائی ستھرائی کے لیے اربوں روپے کا بجٹ مختص کیا جاتا ہے لیکن پیپلزپارٹی کی کرپٹ حکومت نے اربوں روپے نالوں کی صفائی کے بجائے کرپشن کی نذر کردیے، رائے عامہ کے سروے بتا رہے ہیں کہ کراچی میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم غیر مقبول جماعتیں بن چکی ہیں،جماعت اسلامی بھاری اکثریت سے جیت رہی ہے۔ پھٹے ہوئے غباروں میں ہوا بھرنے کے بجائے ہمیں جیتنے دیا جائے، ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پولنگ اسٹیشن پر قبضے، نتائج تبدیل کرنے اور سیٹیں چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو بھر پور مزاحمت کریں گے اور بلدیاتی انتخابات کی طرح مینڈیٹ پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ۔کراچی کے عوام اب ایسی کسی پارٹی کو اقتدارمیں نہیں آنے دیں گے جس نے کراچی کی شناخت کو تباہ وبرباد کیا،شہری 8فروری کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں ترازو پر مہر لگائیں اور ووٹ کا تحفظ بھی کریں،کراچی کے عوام ایسے تمام اتحادوں کو بھی مسترد کردیں جنہوں نے عوام کا استحصال کیا۔کی موجودگی میں آزاد امیدواروں کو ووٹ دینے کا مطلب ہے کہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا جارہا ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ وزیر اعلی سندھ کی جانب سے انٹر میڈیٹ کے نتائج کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کا خیر مقدم کرتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ منصفانہ طریقے سے ری چیکنگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا،جماعت اسلامی کمیٹی کے لوگوں سے ملاقات بھی کرے گی،ہمارا مطالبہ ہے کہ انٹرسال اول کے نتائج کو معطل کیا جائے، امتحانی کاپیوں کو سیل کیا جائے اور ری چیکنگ کا منصفانہ عمل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے نوجوانوں کے مستقبل کو تاریک کرنے اورتعلیمی نسل کشی کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی، انٹر سال اوّل کے طلبہ و طالبات کو ان کا حق ضرور دلوائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے تحت شہر بھر میں کراچی کے نوجوانوں کے لیے فری آئی ٹی کورسز کے لیے ٹیسٹ لیے جارہے ہیں۔اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن میں منعقدہ ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ میں ہزاروں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔کراچی کے نوجوان تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ شدید بارشوں کے باوجود آج بھی طالبات آئی ٹی کی کلاسز لے رہی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ کچرا اٹھانے کا نظام اور واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن صوبہ سندھ کے ماتحت ہے۔ اکثر محکموں پر پیپلز پارٹی نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی آمریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کے تمام اداروں پر قابض ہوگئی ہے اور قبضہ کروانے میں ایم کیو ایم نے ساتھ دیا۔ 2002 سے ایم کیو ایم مسلسل پیپلز پارٹی کے ساتھ اہل کراچی کے خلاف اقدامات میں شریک جرم رہی ہے۔ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی پھیلائی گئی گند نالوں سے باہر آگئی۔کل کی بارش کے بعد جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکار سڑکوں پر موجود تھے۔ ٹاؤن ویوسیز چئیرمینز بھی ا پنے عملے کے ہمراہ سڑکوں پر موجود ہیں۔ہم بارش کے پیش نظر انتخابات کی سرگرمیوں کو معطل کرکے رین ایمرجنسی ریلیف کا کام کر رہے ہیں۔