تحریک انصاف کی دستاویز پرعدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری نہیں کیا،فائل فوٹو
تحریک انصاف کی دستاویز پرعدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری نہیں کیا،فائل فوٹو

انتخابات 2024 میں 2018 سے زائد کاغذات نامزدگی مسترد

اسلام آباد: قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے کاغذات نامزدگی اور اپیلوں کے حوالے سے اہم اعدادوشمار سامنے آگئے۔2024 میں 2018 سے زائد کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے امیدواروں کے2024 میں 13.70 فیصد کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔ 2018 میں قومی اسمبلی کے امیدواروں کے 10.4 فیصد کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے تھے۔ملک بھر میں انتخابی ٹریبونلز نے قومی اسمبلی کے 68.56 فیصد امیدواروں کی اپیلیں منظور اور 31.43 فیصد کی مسترد کیں۔

ٹریبونلز نے صوبائی اسمبلیوں کے 66.66 فیصد امیدواروں کی اپیلیں منظور اور 33.33 فیصد کی اپیلیں مسترد کیں۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے جمع کرا ئے گئے 88.06 فیصد کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 11.93 فیصد کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لئے دائر اپیلوں میں سے 67.38 فیصد منظور اور32.61 فیصد مسترد کردی گئیں۔قومی اسمبلی کے لئے جمع کروائے گئے 86.29 فیصد کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران نے منظور کرلئے تھے۔

چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لئے جمع کروائے گئے 88.78 فیصد کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران نے منظور کئے۔صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے 11.21 فیصد کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے تھے۔قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لئے مجموعی طور پر 25ہزار 951امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے ریٹرننگ افسران نے 22ہزار 855 کاغذات نامزدگی منظور کئے۔