کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہ شہر جس کے ٹیکس سے اسلام آباد میں وہ کام ہوئے کہ چار دن بھی بارش ہو تو پتا نہیں چلتا کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش کے بعد تباہی ہوجاتی ہے،ثابت ہوگیا شہر میں کراچی دشمن حکومت موجود ہے۔ ایک گھنٹے کی بارش میں 15 سال کی کارکردگی عیاں ہوگئی15 سال سے ایک بیماری ایک آفت اس شہر پر حاوی ہے 22 ہزار ارب وفاق سے ملے،کل یہ شہر چیخ چیخ کر کہہ رہا تھا کہ اس شہر پر ظالموں کا راج ہے،جن لوگوں کے پاس اقتدار ہے وہ اس شہر کے ہیں ہی نہیں ،کراچی مدد کو پکارتا رہا، اربوں کھربوں کی اشتہاری مہم چلانے والے کل کہاں تھے، 15 برس سے حکمرانی کرنیوالے رات بھرسوتے رہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی الیکشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے سال سندھ کے شہری علاقے ایسے نہیں ہونگے، 15 سال کا سیاہ دورختم ہونے والا ہے، ،کراچی کا اختیار بھی کراچی کے عوام کو واپس دلوائیں گے ، میئر نے کے آئی ایچ ڈی کے بورڈ میں طارق منصور کی پٹائی کروائی ، ابھی ہم خاموش ہیں لیکن اب خاموش نہیں رہیں گے، جعلی مینڈیٹ پر مسلط لوگوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارے دور نظامت میں یہ گماں تھا کہ مشرف صاحب پیسے دیتے تھے تو کام ہوا صرف تین سو ارب مین شہر کی شکل بدل دی اگر پی پی والے شہر میں کوئی کام کرتی تو عوام ہم کو ویلکم کے بجائے رد کردیتی۔زمین تو زمین ایم کیو ایم نے اپنے دور سمندر کے اندر پانی لائن ڈال کر دکھائی ،پیپلز پارٹی کوئی ایک یو سی ایسی نہیں بنائی جس کی مثال دے کر وہ ووٹ مانگ سکیں،میئر کراچی مرتضی وہاب ایڈمنسٹریٹر بھی تھےاس وقت کو ملا کر انہیں تین سال کے قریب ہو گئے، یہ جعلی مینڈیٹ لے کر ہم پر مسلط ہیں۔