کراچی؍: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ غیر مشروط سرینڈر کرنے والے کو قبول کرکے اسے مرکزی دھارے میں لانا چاہئے،لوگ دعوے کر تے رہے کہ ہم سازش کر رہے ہیں ،انتخابات کا التواء چاہتے ہیں، انتخابات اپنے مقرر وقت پر ہو رہے ہیں،قوانین میں جو خامیاں ہیں انہیں آنے والی حکومت دور کرے،سیاست میں تشدد کو جواز بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں،پاک افغان تعلقات جو ہیں ،ان کی وضاحت ہونی چاہئے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بلوچ عسکریت پسند ہو یا ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والا، اگر وہ غیر مشروط سرنڈر کرے تو اْسے قومی دھارے میں آنے کا موقع ملنا چاہئے، دہشت گردی کی حالیہ لہر افغانستان سے اتحادی افواج بغیر منصوبہ بندی کے انخلاء ہے ،دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو افغانستان کو سمجھنا چاہئے ،فلسطینیوں کو اپنا فیصلہ خود کرنا چاہئے ،باقی اسلامی ممالک کو ان کا ساتھ دینا چاہئے ۔
علاوہ ازیں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے انوار الحق کاکڑ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، انتخابات کے شفاف اور پر امن انعقاد کے انتظامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔