ٹنڈوآدم : گرینڈ ڈیمو کریٹک الانئس (جی ڈی اے ) کی این اے 210 سے امیدوار سائرہ بانو نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حلقے سمیت سندھ کی حالت دیکھ کرافسوس ہوتا ہے ایک مسئلہ ہو تو بات ہو یہاں مسائل کے انبارہیں،آکڑا پرچی،منشیات،خستہ حال روڈ،تعلیم،صحت،پینے کا صاف پانی تک میسرنہیں،ہماری پارٹی ان مسائل کو حل کرنیکی بھرپور کوشش کریگی،سندھ کی تباہی دیکھ کرعوام پر ترس آتا ہے۔
ڈسٹرکٹ سانگھڑ کے 450 اسکول بند ہیں،اسپتالوں کی حالت انتہائی خراب ہے،ہمارا منشورصرف اورصرف عوام کی بھلائی ہے،ان شاء اللہ جی ڈی اے حکومت ان مسائل کو حل کریگی،انہوں نے کہا کہ عام دنوں میں نیٹ ورک نہیں چل رہا جبکہ الیکشن کے دن ای ایم ایس سسٹم کیسے کام کریگا،مخالف کہہ رہے ہیں کہ ہماری کامیابی یقینی ہے پرہم انکے خواب و چکنا چورکردیں گے۔