ڈیرہ اسماعیل خان : پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور این اے 44 سے امیدوار فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وہ چیلنج کرتا ہوں آئیں مولانا صاحب عوام کے سامنے بیٹھتے ہیں، ثابت کرونگا کہ آپ نے کہاں کہاں ڈیرہ کے عوام کی دشمنی کی ہے۔ اگر انہوں نے مجھے جھوٹا ثابت کردیا تو میں الیکشن سے دستبردار ہو جائوں گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچ چوک پر انتخابی جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔
جلسہ سے امیدوار عزیز اللہ خان علی ذئی، ضلعی صدر ملک فرحان افضل دھپ ، سٹی صدر سیٹھ فضل الرحمان بلوچ۔ ارشد بلوچ، عوامی شخصیات قمر زمان باموذئی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا نے اپنے بیٹے کو لکی مروت سے جتوانے کے لئے ڈیرہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ بنوں شفٹ کرایا ۔ سولہ ماہ کی حکومت میں انکی کیا خدمات ہیں مولانا کے فرزند کی وزارت میں کتنی کرپشن ہوئی کسی سے پوشیدہ نہیں۔ سولہ ماہ میں ایک سڑک نہیں بنی ۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں 2008 میں انہوں نے ائیرپورٹ چالو کرانا مولانا صاحب میاں صاحب کو ڈیرہ لائے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا اعلان کرکے ہمارے ائیرپورٹ کو بند کردیا۔ انہوں نے کہاکہ بطور ڈپٹی سپیکر جتنے دفاتر انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کھولے مولانا کے دور میں بند ہوئے، نیشنل بنک کا ریجنل دفتر، پی ٹی وی دفتر ، اے پی پی دفتر یہ سب مولانا نے ڈیرہ میں بند کروائے، گیس لانے کا جھوٹا دعویٰ بھی کرتے ہیں، اسی لیئے اپنی تقریر میں جمعیت علمائے اسلام کو تنقید کا نشانہ بناتا ہوں۔