نئی دہلی: بھارت میں معروف مسلمان مبلغ مفتی سلمان ازہری کو اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں گرفتارکر لیا گیا۔ میدیا رپورٹس کے مطابق گجرات پولیس نے سلمان ازہری کو ممبئی سے حراست میں لیا اور دو روزہ ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کر کے انہیں جونا گڑھ لے گئی۔ان پر 31جنوری کو ایک پروگرام میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔روانگی سے قبل سلمان ازہری کو ممبئی کے ایک پولیس سٹیشن میں رکھا گیا تو سینکڑوں حامیوں نے تھانے کا گھیراؤ کر لیا اور نعرے بازی کی،نفری کم پڑنے پرپولیس نے سلمان ازہری سے درخواست کی مظاہرین کو ہٹائیں، جس پر انہوں نے تھانے سے ہی مائیک پراپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہ کہ پولیس کو میرا بیان مطلوب ہے اور مجھے تفتیش کیلئے بلایا گیا ہے،آپ سب لوگوں کی محبت اور حمایت کا شکریہ، سب لوگ پرامن رہیں اور کوئی بھی شخص قانون ہاتھ میں نہ لے۔