فائل فوٹو
فائل فوٹو

9 فروری، مریم کے پاپا بولیں گے ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:  سابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہاہےکہ ہمیں لیول پلئینگ فیلڈ نہیں دی جارہی، تمام پی ٹی آئی قیادت نظر بند ہے یا گرفتار ،بانی پی ٹی آئی پر بوگس کیسز بنائے گئے ہیں اور مزید بھی بنائے جارہے ہیں، لیکن اس سب کے باوجود عوام 8 فروری کو پی ٹی آئی کو دوتہائی اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اور پھر 9 فروری کو مریم کے پاپا بولیں گے کہ ’’مجھے کیوں نکالا‘‘۔ گزشتہ روز بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور زرداری کے پیسوں کے ذریعے ہونے والے جلسوں سے میرے کنونشن بڑے ہیں ،نواز شریف کا ملک سےباہر جانا بھی متنازعہ ہے اور واپس آنا بھی ،بلاول بھٹو کے پاس کوئی جزبہ نہیں ان کا صرف یہ مقصد ہے کہ آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کرحکومت بنالیں۔ادھر یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر انسانی تاریخ کے ایک تاریک باب کو اجاگر کرتا ہے جب 76 سال قبل بھارتی افواج نے جموں و کشمیر پر بغیر کسی اخلاقی و آئینی جواز کے زبردستی قبضہ کیا، ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی، بے گناہ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل، آزادی اظہار رائے پر پابندیوں میں ملوث ہے جس کی دنیا گواہ ہے۔ عالمی برادری ہندوستان کو ریاستی دہشت گردی کے ذریعے خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں سے روکے ۔