راولپنڈی : سعودی وزیر دفاع شہزاد خالد بن سلمان سے پاکستان افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں برادر ملکوں کے درمیان اسٹراٹیجک تعلقات کے متعلق بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے عسکری اور دفاع شعبے میں تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی ہے۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد معاملات پر بھی غور ہوا ہے۔ ملاقات کے دوران نائب وزیر دفاع شہزادہ عبد الرحمن بن محمد بن عیاف، سعودی أفواج کے سربراہ جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور معاون وزیر دفاع انجینئر طلال بن عبد اللہ العتیبی بھی موجود تھے۔واضح رہے جنرل ساحر شمشاد مرزا دوسرے عالمی دفاعی شو کے سلسلے میں سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں۔