نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہو گی، فائل فوٹو
نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہو گی، فائل فوٹو

لاہور: الیکشن والے دن انٹرنیٹ ،موبائل سروس بند نہیں ہوگی،محسن نقوی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ الیکشن ڈے پر انٹر نیٹ سروس اورموبائل سروس ہر جگہ چلتی رہے گی اورکسی جگہ بھی انٹرنیٹ وموبائل سروس بند نہیں ہو گی۔الیکشن کے سلسلہ میں خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9فروری صبح فجر کے بعد فوری طورپر شہروں کی صفائی شروع کر دی جائے اور9فروری کو تمام علاقوں سے بینرز اورپوسٹرز ہٹا ئے جائیں۔ متعلقہ سیکرٹریزبینرز،پوسٹرز ہٹانے کے عمل کی نگرانی کریں اور9فروری کی شام کو تمام علاقوں کو کلیئر کرنے کے بعد رپورٹ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ اسیٹشنز پر 32ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں ۔پنجاب حکومت نے سی سی ٹی وی کیمرے خرید کر 1ارب روپے کی بچت کی ہے جس پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔