فلسطین(اُمت نیوز)فلسطین میں جہاں مظلوم فسلطینیوں پر ظلم و ستم جاری ہے، وہیں اپنی مٹی سے محبت انہیں شہادت سے ہم کنار کر رہی ہے۔
ایک ایسی ہی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے، جس میں معصوم بچہ قرآن کی تلاوت کر رہا ہے۔
فلسطینی بچوں، خواتین، بوڑھوں کو جہاں اسرائیلی فوج اپنے ظلم کا نشانہ بنا رہی ہے، وہیں فسلطینی بچے بھی اب اسرائیل درندگی پر ہار ماننے کو تیار نہیں ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں ایک معصوم بچے کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ زخموں سے چور ہے، لیکن آنکھوں میں آنسو نہیں اور چہرے پر خوف نہیں۔
اسپتال میں موجود یہ بچہ اپنے زخموں پر پٹی لگوا رہا ہے، تاہم اسی دوران اس کے لبوں پر قرآن مجید کی تلاوت تھی۔
عام طور پر کم عمر بچے جب کبھی چوٹ لگے یا زخم آئے تو تکلیف کے باعث رو جاتے ہیں۔ لیکن اس کم عمر کی آنکھوں میں موجود جذبہ اور لبوں پر قرآن مجید کی تلاوت اس بات کی طرف اشارہ کر رہا ہے، کہ آنے والی فلسطینی آزادی کے جذبے سے سرشاد ہے۔
صارفین کی جانب سے بھی اس بچے کی خوب تعریف اور حوصلہ دیا گیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ماشاءاللہ، اس بچے کی آواز بہت خوبصورت ہے، اللہ اس پر اپنی رحمت برسائے۔
جبکہ ایک اور صارفر نے لکھا کہ اللہ ان کی تکالیف کو آسان کرے اور انہیں کامیابی عطا کرے۔