فائل فوٹو
فائل فوٹو

ناصر راجہ کو آدھے گھنٹے میں بازیاب کریں ورنہ الیکشن ملتوی کردیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد: سابق صوبائی وزیر پنجاب راجہ بشارت کے بھائی اور پی پی 11 کے امیدوار ناصر راجہ کی عدم بازیابی کی صورت میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے حلقے کے انتخابات ملتوی کرنے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں راجہ بشارت کے بھائی ناصر راجہ کی بازیابی کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں ایس ایس پی آپریشنز جج کے روبرو پیش ہوئے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے عدالت کو بتایا کہ ناصر راجہ ہمارے پاس نہیں ہیں، اُن کی بازیابی کیلیے 15 پر کال چلی تھی۔

ہائیکورٹ کے جج جسٹس ارباب محمد نے پی پی 11 کے امیدوار ناصر راجہ کو آدھے گھنٹے میں بازیاب کروا کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر مغوی کو پیش نہ کیا گیا تو پی پی 11 کا الیکشن ملتوی کردیں گے۔

اس کے علاوہ عدالت نے الیکشن کمیشن حکام کو بھی آدھے گھنٹے میں اسلام آباد ہائی کورٹ طلب  کرلیا۔