کراچی میں دستی بم کا دھماکا،خاتون سمیت 3 جاں بحق

کراچی (امت نیوز)گلشن اقبال میں دستی بم دھماکے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے،تفصیل کے مطابق حاجی لیموں خان گوٹھ میں دستی بم کا دھماکا ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور5 افراد زخمی ہوئے،جاں بحق ملزم کی شناخت فاروق میرانی کے نام سے ہوئی جو پولیس افسرکا بیٹا تھا بعدازاں ہسپتال میں نسرین خاتون اور7 سالہ ریحان بھی دم توڑ گئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس پراپرٹی کا گرنیڈ پولیس افسرکا بیٹا لیکرنکلا اوردھماکا ہوا۔

ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسرکا ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہنا ہے کہ گلشن اقبال بم دھماکے میں جاں بحق فاروق میرانی سب انسپکٹررحمان میرانی کا بیٹا ہے،فاروق میرانی بم ہاتھ میں لیکرگلی میں جارہا تھا،گلی کے بچوں نے دیکھ کرشورمچایا تو چھپانے کی کوشش کی،اس کوشش میں بم کی پن نکل گئی،فاروق میرانی کا والد گلشن اقبال تھانے میں تعینات ہے جو کچھ عرصہ پہلے معطل بھی ہوا تھا،واقعہ کے بعد سب انسپکٹرکے گھر کی تلاشی بھی لی ہے،مرنے والے فاروق کی عمر 16/17 سال ہے،واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔

علاوہ ازیں نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر،نگراں وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) حارث نواز نے ڈی آئی جی ایسٹ سے واقعہ کی تفصیلات طلب کرلیں اورہدایت کی کہ عام انتخابات کے موقع پرسکیورٹی کے فُول پروف اقدامات یقینی بنائیں۔