معروف گلوکار ابرار الحق نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کردیا

لاہور: پاکستان کے معروف گلوکار ابرار الحق نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں بطورِ امیدوار حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کئے گئے بیان میں ابرار الحق نے کہا کہ میں الیکشن نہیں لڑ رہا ہوں، میں اپنے کاغذات بروقت واپس نہیں لے سکا۔ ابرار الحق نے کہا کہ میرے لیے زیادہ ضروری تھا کہ میں ایک سنگل ووٹ کی اہمیت کا پیغام آپ تک پہنچا سکوں، اللہ تعالیٰ پاکستان اور پاکستانیوں کا حامی و ناصر ہو۔