اکثریت ملی تو نوازشریف ہی وزیراعظم ہونگے، شہبازشریف

لاہور:  مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر سادہ اکثریت نہیں ملتی تو وزارت عظمیٰ کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا، اگر سادہ اکثریت مل گئی تو پھر نواز شریف ہی وزیراعظم ہونگے۔گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا بلوچستان میں ہونے والے افسوسناک واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،دھماکوں کا مقصد ووٹرز کو ڈرایا جائے تاکہ ووٹرز ووٹ ڈالنے نہ آئیں۔انہوں نے کہا عوام فیصلہ کریں گے کہ کونسی پارٹی حکومت بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی تو فی الفور ایک اور پروگرام میں جانا ہو گا اور ہمیں بڑے فیصلے کرنا ہوں گے۔ اداروں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمیں ایسے اداروں کی نجکاری کرنی ہو گی جو نقصان کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہمیں پارلیمان میں اور پارلیمان سے باہر مل کر بیٹھنا چاہئے اور تمام آئینی اداروں کے ساتھ آئین کے اندر رہ کر مشاورت ہونی چاہئے۔