اسلام آباد : نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نگران حکومت لاپتہ افراد کے مسئلہ کو سنجیدگی سے دیکھتی ہے، اس حوالے سے مرتب کردہ جامع سفارشات آئندہ منتخب حکومت کے حوالے کی جائیں گی۔ منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا لاپتہ افراد کے مسئلہ پر قائم شدہ کمیشن، کمیٹی کی رائے، اعلیٰ عدالتوں کی رہنمائی، میڈیا اور سول سوسائٹی کی آراءکے پیش نظر نگران حکومت نے طویل غور و خوض کے بعد جامع سفارشات مرتب کی ہیں۔