فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن کے بعد دھرنے، استعفوں کا فیصلہ نہیں ہوا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (امت نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم پارلیمان میں بیٹھیں گے، ہمارے امیدوار ہمارے ساتھ رہیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ امید ہے کہ ہمارے آزاد ارکان جیتنے کے بعد ہمیں جوائن کریں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کے بعد دھرنے یا پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ یہ لوگ ہم سے این آر او مانگ رہے تھے، ان لوگوں نے جیسے ہی حکومت سنبھالی اپنے کیسز بند کروا دیئے۔