اسلام آباد(اُمت نیوز)نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے حلقہ این اے 46 کے پولنگ اسٹیشن اسلام آباد ماڈل سکول ڈورہ میں سب سے پہلا ووٹ کاسٹ کیا
وفاقی وزیر اطلاعات صبح آٹھ بجے پولنگ شروع ہونے سے قبل پولنگ اسٹیشن پہنچے اور سب سے پہلا ووٹ کاسٹ کیاووٹ ایک قومی فریضہ ہے جو ہر ذمہ دار شہری نے ادا کرنا ہے،
مرتضیٰ سولنگی آزادانہ اور شفاف انتخابات ملک میں جمہوریت کو مضبوط بناتے ہیں، مرتضیٰ سولنگی اپنے اور اپنی نسلوں کے روشن مستقبل کے لئے عوام ووٹ ضرور ڈالیں
مرتضیٰ سولنگیامید ہے کہ ملک بھر میں ووٹنگ کا عمل پرامن اور منظم طریقے سے مکمل ہوگا، مرتضیٰ سولنگی حلقہ این اے 46 اسلام آباد I میں مجموعی طور پر 44 امیدوار مد مقابل ہیں
اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار 581 ہےخواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 656 جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار 925 ہے۔
حلقہ این اے 46 اسلام آباد میں مجموعی طور پر 342 پولنگ اسٹیشنز جبکہ 1033 پولنگ بوتھس قائم کئے گئے ہیں۔