کراچی (اسٹاف رپورٹر) دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے ملیر میں دھاندلی کا نوٹس لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے این اے 232 کورنگی پولنگ اسٹیشن نمبر 37 میں پرزائیڈنگ افسر سے بیلٹ پیپرز چھیننے کا نوٹس لے لیا ،
متعلقہ ریٹرننگ افسر اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری کو پولنگ اسٹیشن کے باہر تعینات کردیا گیا ہے ۔
صوبائی الیکشن کمشنر نے پولیس کع ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی ہے ۔ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے کہا کہ انتخابات کی شفافیت پرسمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔