لاہور (اُمت نیوز)لاہور میں پولنگ ایجنٹس کی عدم موجودگی کے باعث این اے 130 کے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا آغاز تاخیر سے ہوا۔
لاہور کے حلقے این اے 130 سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد مدمقابل ہیں۔
ایک پولنگ اسٹیشن کے پریزائیڈنگ افسر کے مطابق ووٹنگ 8 بجے شروع ہوگئی تھی لیکن سیکیورٹی وجوہات پر ووٹرز کو روکا گیا تھا۔
لاہور کے متعدد پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ ایجنٹ غائب
حلقے این اے 130 کے متعدد پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کا عمل صرف ایک پارٹی کے پولنگ ایجنٹ کے ساتھ تاخیر سے شروع گیا گیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقے این اے 130 کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس موجود ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ افواہوں پر یقین نہ کیا جائے، لاہور کے حلقے این اے 130 میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر پُرامن پولنگ جاری ہے۔