اسلام آباد(اُمت نیوز)صدر پاکستان عارف علوی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔
سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نمائندے منتخب کرنے کے لیے آپ کے ووٹ کے ذریعے آپ سے ذاتی مشورہ طلب کیا ہے۔
جبکہ مزید کہنا تھا کہ یہ آپ کی اسلامی، آئینی اور شہری ذمہ داری ہے۔ ہم بطور فیملی اپنے پولنگ اسٹیشن پر پہنچے، لائن میں کھڑے ہو کر ووٹ دیا اور آپ سب سے درخواست کی کہ باہر آئیں اور اپنا حق استعمال کریں۔ پاکستان کو آپ کی رائے کی ضرورت ہے جتنی پہلے کبھی نہیں تھی۔
جبکہ اسی پوسٹ میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی فیملی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔