اٹک(اُمت نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 49 میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکن لڑ پڑے۔
اٹک کے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بھانگی حضرو اور پولنگ اسٹیشن یو سی آفس نارٹوپہ کے پولنگ اسٹیشنز پر جھگڑے کے باعث پولنگ عارضی طور پر روکنا پڑی۔
جھگڑا کرنے والے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکال دیا گیا۔
دونوں پولنگ اسٹیشنز پر تقریبا پون گھنٹے کے تعطل کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کیا گیا۔
دوسری جانب راولپنڈی کے علاقے سول لائنز میں پولیس نے پی ٹی آئی کا کیمپ اکھاڑ دیا۔
پی ٹی آئی نے امیدوار کا کیمپ اکھاڑنے کے خلاف آر او پی پی 19 کو درخواست جمع کروا دی۔