آج موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنا جمہوریت اور انتخابی عمل کی نفی کرے گا۔ فائل فوٹو
آج موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنا جمہوریت اور انتخابی عمل کی نفی کرے گا۔ فائل فوٹو

انٹرنیٹ کی بندش ،شیری رحمان نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی

لاہور: پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے عام انتخابات میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف الیکشن کمیشن آفس پنجاب میں شکایت دائر کی دی۔

پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان صوبائی الیکشن کمیشن آفس پہنچیں جہاں انہوں نے لاہور میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش کے خلاف پٹیشن جمع کروائی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمن کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دن انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورکس کی بندش پر تشویش ہے، آج الیکشن کا دن ہے، آج موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنا جمہوریت اور انتخابی عمل کی نفی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دن پر رابطہ لازم ہوتا ہے، پارٹی اور امیدوار کو پولنگ ایجنٹس سے رابطہ رکھنا ہوتا ہے، پولنگ ایجنٹس اپنی شکایات ہم تک کیسے پہنچائیں گے؟ ہمارا کمیونی کیشن کا نظام انٹرنیٹ پر انحصار کرتا ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری گزارش ہے الیکشن کمیشن فوری انٹرنیٹ سروس اور موبائل نیٹ ورک بحال کرے، پیپلز پارٹی کے وکلا اس معاملے پر عدالت میں بھی پٹیشن جمع کرائیں گے۔