الیکشن کمیشن بیان حلفی کا فرانزک ٹیسٹ کرالے، فائل فوٹو
الیکشن کمیشن بیان حلفی کا فرانزک ٹیسٹ کرالے، فائل فوٹو

ووٹنگ کا وقت بڑھانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کا وقت بڑھانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں۔

الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق عام انتخابات میں ووٹنگ کا وقت شام 5 بجے تک ہے۔ ووٹنگ کا وقت بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق غیر حتمی غیر سرکاری نتائج شام 6 بجے کے بعد نشر ہوسکیں گے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کے شکایت سیل کو انتخابی عمل سے متعلق اب تک 55 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 45 شکایات کا ازالہ کردیا گیا جبکہ 10  پر کام جاری ہے۔