مظفر گڑھ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 176 میں 2 فٹ کا نوجوان ووٹ ڈالنے پہنچ گیا،25 سالہ جنید نے اپنا ووٹ خان گڑھ میں کاسٹ کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق 2 فٹ کے نوجوان نے بتایا کہ جب وہ این اے 176 میں ووٹ ڈالنے پہنچا تو پولنگ عملے نے اسے بچہ سمجھ کر سائیڈ پر کر دیا جس پر اس نے اپنا شناختی کارڈ دکھایا تو اس پر درج عمر دیکھ کر ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت ملی۔ جنید نے کہا کہ ووٹ کاسٹ کرنا قومی فریضہ ہے۔