راولپنڈی: وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصرکو بغیر شناختی کارڈ ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا گیا۔
نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر این اے 56 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 289 پر ووٹ ڈالنے پہنچے تھے جہاں پریذائیڈنگ افسر نے انہیں شناختی کارڈ نہ ہونے پر ووٹ ڈالنے سے روک دیا،پریذائیڈنگ افسر کی جانب سے روکے جانے پر ڈاکٹر جمال ناصر شناختی کارڈ لینے کے لئے واپس گھر روانہ ہوگئے۔