ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ان انتخابات پر دھاندلی کا ٹھپہ نہ لگا تو ملک کے لیے بہت بہتر ہوگا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی عادت ہے جو فیصلہ ان کے خلاف ہو تو وہ عدالتوں میں جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس مرتبہ ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ 17 ہزار 816 امیدوار میدان میں ہیں، 882 خواتین امیدوار اور 4 خواجہ سرا بھی جنرل نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں، قومی اسمبلی کے لیے5121 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے لیے 6710، خیبر پختونخوا اسمبلی کے لیے 1834، بلوچستان اسمبلی سے 1237 اور سندھ اسمبلی کے لیے 2878 امیدوار مقابلے میں ہیں۔