الیکشن 2024 : غیرحتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع

اسلام آباد (امت نیوز) پاکستان بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ہونے والے عام انتخابات 2024 کے نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ قومی اسمبلی کے لاہور سے اہم حلقے این اے 130 کا نتیجہ سامنے آگیا ہے ۔اس حلقے میں مسلم لیگ ن کےقائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ ڈاکٹر یاسمین راشد مد مقابل ہیں ۔ غیر سرکاری اور غیر ختمی نتیجے کے مطابق ن لیگ کےقائد نوازشریف 456 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد 212 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔

جمعرات کے روز پاکستان بھر میں قومی اسمبلی کی 265 جنرل نشستوں جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 590 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 296 اور سندھ کی 130 ، بلوچستان کی 51 اور خیبرپختونخوا سمبلی کی 130 میں سے 128 نشستوں پر عوام کی جانب سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا گیا۔عام انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت شام 5 بجے تک مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے ۔

غیرحتمی تنائج کے مطابق این اے 43 کے 156 میں سے 5 پولنگ اسٹیشن کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ موصول ہوگیا ہے۔ ازاد امیدوار داور خان کنڈی نے 956 ووٹ لیے جبکہ جمیعت علماء اسلام مولانا اسعد محمود 823 ووٹ لیے۔ این اے 98 سمندری کے 2 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے چوہدری شہباز بابر کو374 ووٹ ملیں جبکہ آزاد امیدوار حافظ ممتاز احمد کو291 ووٹ ملے۔

این اے 119 سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مریم نواز 1175 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد اُمیدوار شہزاد فاروق 548 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 122 لاہور سے آزاد اُمیدوار لطیف کھوسہ 567 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ خواجہ سعد رفیق 345 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 155 لودھراں کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق کل 369 میں سے ایک پولنگ اسٹیشن کا غیرسرکاری نتیجہ موصول ہوگیا، آئی پی پی کے امیدوار جہانگیرترین نے 132 ووٹ لیے جبکہ ن لیگ کے صدیق خان بلوچ نے 98 ووٹ حاصل کیے۔این اے 157 وہاڑی کے کل پولنگ اسٹیشنز 336 پولنگ اسٹیشنز کے مسلم لیگ ن کے سید ساجد 322 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار بلال اکبر 234 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

این اے 168 کے 5 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سمیع اللہ چوہدری 597 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدواراقبال چنڑ 574ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔این اے 172 رحیم یارخان کے 4 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار جاوید اقبال 340 ووٹ لے کر آگے جبکہ ن لیگ کے میاں امتیاز 290 ووٹ لے سکے۔

این اے 140 پاکپتن کے ابتدائی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار راجہ طالع سعید 94 ووٹ کے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے رانا ارادت 90 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

این اے 181لیہ کے پولنگ اسٹیشن نمبر504 کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عنبر مجید خان 108 ووٹ لے کر آگے جبکہ ن لیگ کے صاحبزادہ فیض الحسن 106 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ نوشہروفیروز کے حلقے این اے 205  کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق سے پی پی پی امیدوار سید ابرار343 ووٹ لیکر پہلے نمبرپر ہے جبکہ ن لیگ کے امیدوار سید اصغر شاہ نے 120 ووٹ حاصل کئے۔

مٹیاری کے این اے 216 کے غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق 320 پولنگ اسٹیشن میں سے 7 کے غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار مخدوم جميل زماں نے 4800 ووٹ لیے جبکہ ن ليگ کے امیدوار بشير ميمن نے 2300 ووٹ لیے۔

حیدرآباد کے این اے 218 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 883 پولنگ اسٹیشن میں سے 3 کا غیرسرکاری نتیجہ موصول ہوگیا ہے، پیپلزپارٹی کےطارق شاہ جاموٹ نے3482 ووٹ حاصل کیے جبکہ ایم کیوایم کی امیدوار 876 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے257 بیلہ 325میں سے 4پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان 687 ووٹ لیکر آگے جبکہ آزاد امیدوار اسلم بھوتانی 364ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر موجود ہیں۔