اسلام آباد (امت نیوز)پاکستان کے ساڑھے 12 کروڑ سے زائد ووٹرز 8 فروری کو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، تاہم پاکستانیوں کے علاوہ بھی دیگر 53 ممالک کے عوام رواں برس کے اختتام تک ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔امریکی میگزین ٹائم کے مطابق سال 2024 میں ریکارڈ 64 ممالک میں انتخابات ہوں گے اور تقریباً دنیا کی نصف آبادی حق رائی دہی کا استعمال کرے گی۔سال 2024 میں جن 64 ممالک میں انتخابات ہونے تھے، اس میں سے 9 ممالک میں 7 فروری تک انتخابات کا انعقاد ہوگیا ، پاکستان میں 8 فروری کو ووٹنگ ہوگی۔