کراچی سمیت سندھ بھرمیں رینجرزاورفوج کا دن بھرگشت

کراچی (امت نیوز) عام انتخابات کے موقع پرکراچی سمیت سندھ بھرمیں سیکورٹی ہائی الرٹ رہی،سندھ بھرمیں دفعہ 144 کے نفاذ اوراسلحہ کی نمائش پرپابندی پرسختی سے عملدرآمد کرایا گیا،رینجرزاورپاک فوج کے جوانوں نے پولیس کے ہمراہ مختلف مقامات پردن بھرگشت کیا،نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے سوک سینٹرمیں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر،ڈی جی رینجرز (سندھ) میجرجنرل اظہروقاص نے کراچی کے مخلتف علاقوں کا دورہ کرکے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔نگراں وزیرداخلہ برگیڈیئرریٹائرڈحارث نوازکے ہمراہ آئی جی سندھ رفعت مختارراجہ نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرسوک سینٹر اورڈی جے کالج میں قائم پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقرنے مختلف پولنگ اسٹیشنزپر لگے سی سی ٹی وی کی مدد سے پولنگ عمل کا جائزہ لیا جبکہ کراچی میں جاری انتخابی عمل اورسیکیورٹی اقدامات کا فضائی جائزہ بھی لیا،ڈی جی رینجرز (سندھ) میجرجنرل اظہروقاص نے سوک سینٹر،کارساز،ڈرگ روڈ ،مزارقائد،داؤد چورنگی،انڈس چورنگی،کورنگی،قیوم آباد،نرسری،لسبیلہ ،گولیمار،بورڈ آفس،نارتھ ناظم آباد،سخی حسن،ناگن چورنگی،سہراب گوٹھ،گڈاپ،ملیر ہالٹ کا دورہ کیا اورسیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا،ڈی جی رینجرزنےانتہائی حساس پولنگ اسٹیشنزسے ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی کا خصوصی جائزہ لیا،انتخابات کے موقع پرسندھ بھرمیں دفعہ 144نافذ تھی اورکراچی سمیت صوبے بھرمیں اسلحہ کی نمائش پرمکمل پابندی تھی،محکمہ داخلہ سندھ نے ہوائی فائرنگ،اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کے احکامات دیئے تھے،قلعہ سیف اللہ اورپشین دھماکوں کے بعد آئی جی سندھ کی ہدایت پرسندھ میں ہائی الرٹ رہا،آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے سندھ پولیس کو ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کئے تھے۔