کراچی : متحدہ رکن رابطہ کمیٹی ارشد وہرہ پرمسلح افراد کا حملہ

کراچی(امت نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی و امیدوار برائے قومی اسمبلی ارشد وہرہ پر پیپلز پارٹی کے مسلح افراد کا حملہ، حملے میں ایم کیو ایم پاکستان کے متعدد کارکنان زخمی ہوگئے ہیں، ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق پیپلز پارٹی کے غنڈہ عناصر نے بلاول ہاؤس کے چیف گارڈ اکرم بلوچ کی سرپرستی میں قومی اسمبلی کے امیدوار پر حملہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان سی ایم ایس اسکول نشتر روڈ میں دھاندلی کر رہے تھے نشاندہی پر ایم کیو ایم کے کارکنان پر حملہ آور ہوئے، ترجمان ایم کیو ایم نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی غنڈہ گردی اور دھاندلی کا نوٹس لے۔