کراچی: قادر مندوخیل کی جانب سے پولنگ اسٹیشن پر حملے کا نوٹس

کراچی (امت نیوز ) الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے امیدواراین اے 242 قادر مندوخیل کی جانب سے پولنگ اسٹیشن پر حملے کا نوٹس لے لیا ہے ترجمان الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق الیکشن کمیشن نے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو فوری طور پر کارروائی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ الیکشنز ایکٹ کے سیکشن 196 کے تحت قادر مندوخیل کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔