فائل فوٹو
فائل فوٹو

اگلی حکومت ہماری ہوگی،تحریک انصاف کےرہنما علی ظفر کا دعویٰ

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے ایکس پر پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی اگلی حکومت بنائے گی۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ جیت گیا، اب پی ٹی آئی اگلی حکومت بنائے گی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ اگرچہ انتخابی نتائج انتہائی سست روی کا شکار ہیں، تاہم ابتدائی نتائج پیپلز پارٹی کے لئے حوصلہ افزا ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جن آزاد امیدواروں کی ان کی پارٹی نے حمایت کی تھی، ان کے نتائج بھی اچھے ہیں، دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ اب تک موصول غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے مجموعی طور پر 145 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔ ان میں خاصی تعداد ان امیدواروں کی ہے جن کی حمایت کا اعلان پی ٹی آئی نے کیا تھا۔ تاہم الیکشن کمیشن انہیں پی ٹی آئی کا امیدوار تسلیم نہیں کرتا۔