فائل فوٹو
فائل فوٹو

پرویز خٹک کو صوبائی اسمبلی کی 2،بیٹے کو ایک نشست پر شکست

نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے صدر پرویز خٹک صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر بری طرح  ہار گئے جبکہ ان کے بیٹے کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویز خٹک کو  صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 87 اور پی کے 88میں شکست ہو گئی،غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی کے 87 میں آزاد امیدوار خلیق الرحمن 44ہزار 762ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے،پی کے 87میں پرویز خٹک 18ہزار 176ووٹ حاصل کر سکے۔

اسی طرح پرویز خٹک کو پی کے87پر 25ہزار 586ووٹوں سے شکست کاسامنا کرنا پڑا،پرویز خٹک پی کے 88پر بھی 29ہزار 375ووٹوں سے ہار گئے ۔

ادھرپی کے 77پشاورکے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزادامیدوار شیر علی 30ہزار544ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے،جے یو آئی کے صفت اللہ 7ہزار 615ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے،

نوشہرہ کے حلقے پی کے 85پر پرویز خٹک کے صاحبزادے ابراہیم خٹک بھی 24ہزار 304ووٹوں سے ہار گئے ،آزادامیدوار زرعالم خان 32ہزار 75ووٹ حاصل کرکے کامیاب  قرار پائے،پرویز خٹک کے بیٹے ابراہیم خٹک صرف 7ہزار 771ووٹ لے سکے۔