لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 میں آئی پی پی کے امیدوار عون چوہدری نے سلمان اکرم راجہ کو شکست دیدی۔
غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آئی پی پی کے عون چوہدری ایک لاکھ 72ہزار 576ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ ایک لاکھ 59ہزار 24ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔