بلوچ عوام ملک کے خلاف ہو رہے ہیں جو پاکستان کے لیے بہت خطرناک بات ہے، یہ سارا نزلہ اسٹیبلشمنٹ پر گر رہا ہے، فائل فوٹو
بلوچ عوام ملک کے خلاف ہو رہے ہیں جو پاکستان کے لیے بہت خطرناک بات ہے، یہ سارا نزلہ اسٹیبلشمنٹ پر گر رہا ہے، فائل فوٹو

عمران خان کے آبائی حلقے کا نتیجہ آ گیا، کون جیتا؟

میانوالی: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 90 کا مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیاہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار عمیر خان نیازی نے میدان مار لیا ہے ۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 90 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار عمیر خان نیازی ایک لاکھ 79 ہزار 820 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ ن لیگ کے عمیر حیات روکھڑی51 ہزار 223 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

یاد رہے کہ 8 فروری کو پاکستان بھر میں قومی اسمبلی کی 265 جنرل نشستوں جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 590 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 296 اور سندھ کی 130 ، بلوچستان کی 51 اور خیبرپختونخوا سمبلی کی 130 میں سے 128 نشستوں پر عوام کی جانب سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا گیا۔