لودھراں: استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین ملتان کے بعد لودھراں کی قومی اسمبلی کی نشست سے بھی ہار گئے۔
ئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین ملتان اور لودھراں سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات میں اترے تھے،تاہم انہیں دونوں حلقوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑے، ملتان میں عامر ڈوگر سے شکست کے بعد لودھراں میں ن لیگ کے صدیق بلوچ نے بھی انہیں شکست سے دوچار کیا۔
لودھراں کے حلقے این اے 155 میں آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کو شکست ہو گئی، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدیق خان بلوچ ایک لاکھ 17 ہزار 671 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آئی پی پی کے جہانگیر ترین 71128 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ مسلم لیگ ن کے صدیق خان بلوچ نے جہانگیر ترین کو 46543 ووٹ سے شکست دی۔