فائل فوٹو
فائل فوٹو

اے این پی کے امیر حیدر ہوتی کو شکست

مردان: قومی اسمبلی کے حلقے این اے 22مردان میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ عاطف خان نے اے این پی کے امیر حیدر ہوتی کو شکست دیدی۔

غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزادامیدوار محمد عاطف خان ایک لاکھ 14ہزار 748ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، ان کے مدمقابل اے این پی کے امیر حیدر ہوتی 66ہزار 159ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

امیر حیدر ہوتی پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر ہوتی نے پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ مردان کے تمام حلقوں پر اے این پی کی شکست کی ذمے داری کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شکست کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔