کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کی صوبائی نشستوں کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیاہے ۔اب تک 51 نشستوں میں سے 32 کے غیر سرکاری نتائج مکمل ہو گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اب تک کے سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علمائےاسلام اور پاکستان پیپلز پارٹی دونوں جماعتیں ہی 8 ، 8 نشستوں کے ساتھ برابر چل رہی ہیں جبکہ ن لیگ 4 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہے ، ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آ ئی ہے جبکہ دیگر 11 نشستیں مختلف جماعتیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں ہیں ۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج
پی بی 6 دکی
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 6 دکی کے نشست پر پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مسعود علی خان لونی کامیاب ہو گئے، مسعود علی خان لونی نے 10 ہزار 375 ووٹ لیے جبکہ ان کے مد مقابل آزاد امیدوار سردار محمد انور نصر 9 ہزار 799 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 9 کوہلو
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 کوہلو پر پیپلز پارٹی کے امیدوار میر نصیب اللہ خان کامیاب قرار پائے ہیں، میر نصیب اللہ خان نے 5 ہزار 842 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار غازین خان مری 3 ہزار 325 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 10 ڈیرہ بگٹی
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 10 ڈیرہ بگٹی میں پیپلزپارٹی کے سرفراز بگٹی 41 ہزار 300 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جمہوری وطن پارٹی کے گہرام بگٹی 16 ہزار 300 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 13 نصیرآباد
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 13 نصیر آباد سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے میر صادق عمرانی 14 ہزار 856 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار میر سکندر خان 9 ہزار 505 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔
جاموٹ قومی موومنٹ کے میر ماجد ابڑو 8624 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے میر شوکت خان بنگلزئی 8483 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر ہیں ۔
پی بی 15 صحبت پور
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 15 صحبت پور سے مسلم ليگ ن کے سلیم احمد کھوسہ 24619 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے میر دوراں خان کھوسہ 15997 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 16 جعفرآباد
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 16 جعفرآباد سے جماعت اسلامی پاکستان کے عبدالمجید 15248 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان مسلم ليگ ن کی راحت جمالی 14131 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہیں۔
پی بی 29 پنجگور
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 29 پنجگور 1 پر بلوچستان عوامی پارٹی کے کے میر اسد اللہ بلوچ 7 ہزار 801 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ نیشنل پارٹی کے محمد اسلم بلوچ 4 ہزار 211 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 34 نوشکی
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 34 نوشکی پر جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار غلام دستگیر بادینی 16 ہزار 771 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد رحیم 15 ہزار 14 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 35 سورات
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35 سوراب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے میر ظفراللہ خان زہری 16 ہزار 579 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پالیمنٹرینز کے امیدوار میر نعمت اللہ زہری 11 ہزار 113 ووٹ لے کر ہار گئے۔
پی بی 37 مستونگ
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 37 مستونگ سے بھی جمعیت علمائے اسلام (ف) نے میدان مارلیا، نواب محمد اسلم خان رئیسانی 13 ہزار 668 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار سردار نور احمد بنگلزئی 11 ہزار 426 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 39 کوئٹہ
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 39 کوئٹہ میں آزاد امیدوار بخت محمد 6 ہزار 618 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جے یو آئی ایف کے سیدعبدالواحد 5 ہزار 878 ووٹ لے کر ہار گئے۔
پی بی 40 کوئٹہ
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 40 کوئٹہ پر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی کامیاب قرار پائے، انہوں 6 ہزار 268 ووٹ حاصل کیے جبکہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے اختر محمد 4 ہزار 118 ووٹ ہی لے سکے۔
پی بی 45 کوئٹہ
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کوئٹہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک 5671 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی ف کے میر محمد عثمان پرکانی 4346 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 46 کوئٹہ
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 46 کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے شہزادہ احمد عمر احمد زئی 4 ہزار 638 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جے یو آئی ف کے سردار احمد خان شاہوانی ایک ہزار 752 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 11 جھل مگسی کے تمام68 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔بلوچستان عوامی پارٹی کے نوابزادہ طارق مگسی 44ہزار 556 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر مرتضی عباس 1244 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 22
پاکستان مسلم ليگ ن کے جام کمال خان 38562 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد حسن جاموٹ 18373 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 32
بلوچستان عوامی پارٹی کے صادق سنجرانی 18802 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جے یو آئی ایف کے میر امان اللہ نوتزئی 17009 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 34
پی بی 34 نوشکی پر جے یو آئی پی کے امیدوار غلام دستگیر بادینی کامیاب ہوگئے ہیں۔غلام دستگیر بادینی 16 ہزار 771 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد رحیم 15 ہزار 14 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 35
پی بی 35 سوراب کی نشست پر جمیعت علمائے اسلام ف کے امیدوار ظفر اللہ خان زہری کامیاب ہو گئے۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ظفراللہ خان زہری 16 ہزار 579 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پیپلز پارٹی کے نعمت اللہ خان زہری 11 ہزار 113 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 39
پی بی 39کوئٹہ 2 کے تمام 99 پولنگ اسٹیشنز کاغیرسرکاری نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار بخت محمد 6618 ووٹ لےکرکامیاب جبکہ جے یو آئی ایف کے سیدعبدالواحد 5878 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 40
پی بی 40 کوئٹہ پر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی کامیاب قرار پائے۔
غیر حتمی اور غیر سرکار نتائج کے مطابق قادر علی 6 ہزار 268 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے اختر خوروٹی 3 ہزار 940 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔