لاہور: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ (ن )لیگ مرکز اور پنجاب میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آ رہی ہے، نوازشریف (ن) لیگ کے ہیڈ کواٹرز میں جیت کا اعلان کرتے ہوئے خصوصی خطاب کریں گے ۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ گزشتہ رات بعض میڈیا اداروں کی جانب سے غلط خبریں پھیلائے جانے کے باوجود بھی مسلم لیگ (ن) قومی اور صوبائی میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی ہے جس پر میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔
انھوں نے کہاکہ ہم آخری نتائج کا انتظار کر رہے ہیں، جس کے بعد میاں محمد نوازشریف مسلم لیگ (ن) کے ہیڈ کواٹرز جائیں گے جہاں وہ جیت کا اعلان کر یں گے اور خصوصی خطاب کریں گے ۔