شہباز شریف دوسری جماعتوں سے ڈیل کرنے کا سوا سال کا تجربہ رکھتے ہیں ، فائل فوٹو
شہباز شریف دوسری جماعتوں سے ڈیل کرنے کا سوا سال کا تجربہ رکھتے ہیں ، فائل فوٹو

خواجہ آصف اور حنیف عباسی بھی جیت گئے

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنما خواجہ آصف اور حنیف عباسی بھی جیت گئے ۔

الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 71 کا آر او نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ جاری کردیا۔

واضح رہے کہ دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ادھرحنیف عباسی نے راولپنڈی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے فراہم کردہ غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق حنیف عباسی نے 96649 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدِ مقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہریار ریاض 82613 ووٹ حاصل کر پائے۔

اسی حلقے سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی امیدوار تھے اور انھیں 5725 ووٹ ملے اور وہ پانچویں نمبر پر رہے، جماعت اسلامی اور تحریک لبیک کے امیدواروں نے شیخ رشید سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔