خیبر پختونخوا اسمبلی،70 نشستوں کے ساتھ آزاد امیدوار سرفہرست

ن لیگ صرف 5، پیپلز پارٹی 3 ، جمیعت علمائے اسلام 2 حلقے جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

               
February 9, 2024 · |
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی کی صوبائی نشستوں کے بھی غیر سرکاری غیر حتمی مکمل نتائج سامنے آنے کا سلسلہ شروع ہو گیاہے ۔

صوبائی اسمبلی کی 114 نشستوں میں سے 90 نشستوں کے مکمل غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں جن ن 70 نشستوں کے ساتھ آزاد امیدوار سرفہرست ہیں جبکہ ن لیگ صرف 5 ، پیپلز پارٹی 3 ، جمیعت علماء اسلام 2 حلقے جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے، اس کے علاوہ 10 نشستیں دیگر جماعتیں کے حصے میں آئی ہیں۔