اسرائیلی طیاروں نے رفاہ بارڈر سے ملحق علاقے کو نشانہ بنایا، فائل فوٹو
اسرائیلی طیاروں نے رفاہ بارڈر سے ملحق علاقے کو نشانہ بنایا، فائل فوٹو

اسرائیلی حملے میں خواتین و بچوں سمیت 13 فلسطینی شہید

مصر سے ملحق رفاہ بارڈر کراسنگ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد شہید ہوگئے۔ دوسری طرف لبنان کے علاقوں سے اسرائیل کے علاقے میرون پر راکٹ داغے گئے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی فوج کی سفاکانہ کارروائیوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار سے زائد ہے۔ غزہ کے ایک چوتھائی باشندے فاقوں کا شکار ہیں۔

7 اکتوبرسے شروع ہونے والی اس لڑائی میں اسرائیل کے اندر 1200 سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔

اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے جنوب میں واقع رفاہ بارڈر سے ملحق علاقے کو نشانہ بنایا۔ اس علاقے میں غزہ کی نصف سے زائد آبادی پناہ لیے ہوئے ہے۔

جمعرات کی شام اسرائیلی ٹینکوں نے بھی رفاہ بارڈر کے نزدیک پناہ لیے ہوئے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد فلسطینیوں میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے۔

جمعرات کو اسرائیل نے جنوبی لبنان کے شہر نباتیہ میں بھی ایک کار پر ڈرون حملہ کیا۔ اس حملے میں تین افراد زخمی ہوئے۔