الیکشن 2024:مردان میں پی ٹی آئی کاقومی و صوبائی نشستوں پر کلین سویپ

مردان  (امت نیوز) الیکشن 2024کے موقع پرمردان میں تحریک انصاف نے قومی و صوبائی نشستوں پر کلین سویپ کردیاجبکہ مدمقابل امیدواروں نے نتائج تسلیم کرکے دھاندلی کے الزامات لگانے سے گریز کیا،پی ٹی آئی کارکنوں نے جشن منایا،ضلعی ریٹرننگ آفیسر نے فارم 47 پر نتائج جاری کردیئے،پی کے 55 کے امیدوار نے دھاندلی الزامات پر پولنگ سٹیشن میں رات بھر دھرنا تاہم فارم 47 ملنے پر احتجاج ختم کردیا گیا، ٹرن آؤٹ 38فیصد رہا، گزشتہ روز ملک بھر کی طرح مردان میں بھی قومی اسمبلی کے تین اور صوبائی اسمبلی کے آٹھ حلقوں پر امن انتحابات ہوئے جس کے نتیجے میں این اے 21 مردان1پرمجاہدعلی خان نے116049 ووٹ لیکر تیسری بار کامیابی حاصل کرلی۔

جے یوآئی ف کے اعظم خان نے60373 ووٹ لیکر دوسری اور عوامی نشنل پارٹی کے احمدعلی نے 31598 ووٹ لیے،این اے 22مردان2پر محمدعاطف خان نے الیکشن مہم میں عدم موجودگی کے باوجود 114748 ووٹ لے ہٹٹریک کرلی جبکہ ان کے مدمقابل میں عوامی نشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدرامیرحیدرخان ہوتی نے66159 ووٹ لیکر رنراپ ر ہے نیز جے یوآئی ف کے نیازعلی حقانی نے24022 ووٹ لیے، این اے 23 مردان 3 پر علی محمدخان نے 121075 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ عوامی نشنل پارٹی کے احمدخان بہادر نے33910 ووٹ لیکر دوسری اور جے یوآئی ف کے کلیم اللہ طورو نے32655ووٹ لیکر تیسری پوزیشن لی۔

مردان کے اٹھ صوبائی حلقوں پر بھی تحریک انصاف کے چھ سابق ممبران اسمبلی نے ہیٹ ٹریک مکمل کرلی، پی کے 54 پر آزاد امیدوارزرشادخان نے42754ووٹ لیکر فتح اپنے نام کرلی جبکہ ان کے مدمقابل گوہرعلی شاہ نے17064ووٹ لیکر دوسری پوزیشن لی نیز جے یوآئی ف کے سابق وزیر حافظ احترعلی نے12776 ووٹ لئے، پی کے 55 پر سابق ممبرصوبائی اسمبلی طفیل انجم نے تیسری بار جیت کر 41084 ووٹ لئے جبکہ جے یوآئی ف کے عدنان خان نے 28632اور اے این پی کے محمدسہیل نے 14770 ووٹ لیے،پی کے 56 پرآزاد امیدوارامیرفرزند خان نے ہیٹ ٹریک کرکے33430 ووٹ لے کرفتح اپنے نام کرلی جبکہ عوامی نشنل پارٹی کے عبدالعزیز نے16823 اور جے یوآئی ف کے امیدوار عبیدخان مایار نے16484 ووٹ لیے،پی کے57 پر آزاد امیدوار محمدظاہرشاہ طورو نے34437 ووٹ لے کرہٹ ٹریک کرلی جبکہ اے این پی کیاحمدخان بہادر نے16237 اورجے یوآئی ف کے مولاناامانت شاہ حقانی نے12081ووٹ لیے،پی کے58 پرآزادامیدوار عبدالسلام آفریدی نے 38126 ووٹ لیکر فتح پ پائی۔

سابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی نے26497 ووٹ لیے،جے یوآئی ف کے تاج الامین جبل نے8621 اور جماعت اسلامی کے مشتاق خان نے 5873 ووٹ حاصل کئے،پی کے 59 پر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر آزاد امیدوار طارق محمود آریانی نے28349ووٹ لیکر پہلی فتح حاصل کی جبکہ جے یو آئی ف کے مولانامحمدعاقل نے9941ووٹ لیکردوسری پوزیشن لی،پی کے 60 پرافتخارعلی مشوانی نے ہیٹ ٹرک کرکے29186 ووٹ لیے جبکہ عوامی نشنل پارٹی کے شیرافغان خان نے 15203 اور جے یو آئی ف کے افتخار خان مہمند نے 9464 ووٹ حاصل کیے،پی کے61 پر آزاد امیدوار اختشام ایڈووکیٹ نے32984ووٹ سے فتح پائی جبکہ ان کی مدمقابل مسلم لیگ ن کے جمشیدخان مہمند نے 209645 اور جے یوآئی کے مولانامحمدقاسم نے 20635 ووٹ حاصل کئے،مردان میں پولنگ اسٹیشنوں پر رش کم رہا اور 38 فیصدٹرن آوٹ کی شرح سے ووٹ پول ہوئے،کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونمانہ ہوا،واضح رہے پی کے 55 کے رزلٹ میں کامیاب امیدوار نے دھاندلی کے ذریعے نتائج تبدیل کرنے کے الزامات لگا کر پولنک عملے کوکمرے میں بند کرکے تالہ لگاکر سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ رات بھردھرنا دیا تاہم سب سے آخر میں ان کو فارم 47جاری کردیا گیا۔