فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی : صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کیلئے گیس کی بندش کا اعلان

کراچی(امت نیوز)سندھ میں تمام صنعتوں بشمول ان کے پاور جنریشن یونٹس اور تمام سی این جی اسٹیشنز کے لیے 24 گھنٹے کی گیس کی بندش کا اعلان کردیا گیا۔ ترجمان ایس ایس جی سی سلمان احمد صدیقی کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم میں گیس کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے گیس کی دستیابی میں کمی آئی ہے جس کے باعث لائن پیک متاتر ہوا ہے جس کے نتیجے میں سسٹم میں پریشر کی کمی ہے۔

اوگرا کی طرف سے صنعتی صارفین کے لیے جی ایس اے کی منظور شدہ شق نمبر 14 کے مطابق اور وفاقی کابینہ کی ای سی سیکے منظور شدہ سیکٹرل ترجیحی آرڈر کے مطابق گیس لوڈ کو مو ¿ثر طریقے سے منظم کرنے کی اجازت دی گئی ہے اوران کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ کے لیے نافذ العمل، تمام صنعتیں بشمول انکے پاور جنریشن یونٹس اور سندھ میں تمام سی این جی اسٹیشنز (بشمول جو آر ایل این جی پر چلائے جارہے ہیں) درج ذیل شیڈول کے مطابق چوبیس (24) گھنٹے کے لیے بند رہیں گے

۔اتوار 11 فروری صبح 8 بجے گیس فراہمی کی بندش شروع ہوگی اورپیر 12فروری کوصبح 8 بجے گیس فراہمی کی بندش ختم ہوگی اس طرح گیس بندش کا کل دورانیہ24 گھنٹے ہوگا۔ترجمان کے مطابق سوئی سدرن ان صنعتی صارفین کے خلاف سخت کارروائی کرے گی جو گیس اس بندش کی مدت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے جائیں گے توان کی گیس کی فراہمی کم از کم 7 دنوں کے لیے منقطع کر دی جائے گی۔