امریکا (اُمت نیوز)جرمن چانسلر اولاف شولز اور امریکی سینیٹر کرس کُونز کے چہروں میں پائی جانے والی مشابہت نے ایک دنیا کو حیران کردیا ہے۔ دونوں جڑوا بھائی لگتے ہیں۔
بہت سے لوگ تصویر میں پہچان نہیں پاتے کہ ان میں جرمن چانسلر کون ہے اور امریکی سینیٹر کون۔
دونوں کی عمر بھی ایک ہے، بال سفید ہیں اور دونوں کے سر نمایاں حد تک ’بے بال‘ ہیں۔ اولاف شولز اور کرس کُونز کی مسکراہٹ میں بھی یکسانیت پائی جاتی ہے۔ جرمن چانسلر اولاف شولز نے جمعرات کو واشنگٹن میں امریکی حکام سے ملاقات کے دوران سینیٹر کرس کُونز سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دونوں نے سیلفی لی اور آن لائن پوسٹ کردی۔ سیلفی کی پوسٹ میں جرمن چانسلر نے لکھا کہ اپنے ہم شکل سے مل کر میں حیران ہوں۔
ایک سیلفی کرس کُونز نے بھی اپہ لوڈ کی اور کیپشن میں لکھا ’کون، کون ہے؟‘
برطانوی نشریاتی ادارے نے لکھا کہ اولاف شولز اور کرس کُونز کی عمر میں صرف پانچ سال کا فرق ہے اور دونوں کا قدر 5 فٹ 7 انچ ہے۔
اولاف شولز اور کرس کُونز کی سیلفی کو اب تک 8 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ کُونز سینیٹ خارجہ امور کی گیارہ رکنی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
جرمن چانسلر امریکی صدر سے ملاقات کے لیے واشنگٹن پہنچے۔ اس ملاقات کا مقصد یوکرین کے لیے امداد کے پیکیج کی راہ ہموار کرنا تھا۔ اولاف شولز نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ انہیں امریکی سینیٹ میں 95 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کی پیش رفت سے خوشی ہوئی ہے۔ اس میں یوکرین کے لیے امدادی پیکیج بھی شامل ہے۔