امریکا(اُمت نیوز)حقوقِ انسانی کی نوبیل انعام یافتہ پاکستانی کارکن ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ پاکستان کو آزاد اور شفاف انتخابات کی ضرورت ہے جن میں ایک طرف تو ووٹوں کی گنتی میں شفافیت ہو اور دوسری طرف انتخابی نتائج کو قبول کرنے کی ذہنیت بھی پائی جائے۔
انتخابات کے موقع پر ایک ٹوئیٹ میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ ہمیں ووٹرز کے فیصلے کو کھلے دل اور خندہ پیشانی سے قبول کرنا چاہیے۔
ملالہ کا کہنا تھا مجھے امید ہے عام انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت کی شخصیات اور اپوزیشن کے ارکان ہر حال میں ایک دوسرے کی رائے کا احترام کریں گے اور جمہوریت اور اہلِ وطن کی بہبود کو اولین ترجیح کا درجہ دیں گے۔