ہوبارٹ(اُمت نیوز) ڈیوڈ وارنر تمام فارمیٹس میں میچز کی سنچری کرنے والے پہلے آسٹریلوی پلیئر بن گئے۔
آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ویسٹ انڈیز سے ہوم سیریز کے پہلے ٹوئنٹی 20 میں کیریئر کے 100 انٹرنیشنل میچز مکمل کرلیے، وہ اس مقابلے میں 70رنز کی اننگز بھی کھیلنے میں کامیاب رہے۔
وارنر تینوں فارمیٹ میں میچز کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے آسٹریلوی پلیئر بنے، آرون فنچ 103 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیل کر سرفہرست ہیں، گلین میکسویل بھی 100 میچز مکمل کرچکے۔
تینوں فارمیٹس میں100 میچز کھیلنے والے دیگر کرکٹرزبھارتی ویراٹ کوہلی اور نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر ہیں۔