خیبرپختونخوااسمبلی کی 112نشستوں کے نتائج جاری

خیبرپختونخوا میں آزاد امیدواروں نے 90 نشستیں جیتی ہیں۔جمعیت علمائے اسلام7 نشستوں پر کامیاب

               
February 11, 2024 · |, اہم خبریں, قومی
بی آر ٹی کرایوں میں فی سٹاپ 5سے 10روپے اضافہ کی تجویز دی گئی ہے، فائل فوٹو

بی آر ٹی کرایوں میں فی سٹاپ 5سے 10روپے اضافہ کی تجویز دی گئی ہے، فائل فوٹو

پشاور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوااسمبلی کی 112نشستوں کے نتائج جاری کردیے جبکہ پی ایس 22 اور پی ایس 91 پر انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں جبکہ پی ایس 90 کے نتائج کو روکا گیا ہے۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا میں آزاد امیدواروں نے 90 نشستیں جیت لی ہیں، جمعیت علمائے اسلام (پاکستان) کے امیدوار 7 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

مسلم لیگ (ن) 5 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، پیپلزپارٹی 4 نشستوں پر کامیاب ہوئی،جماعت اسلامی 3، تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز 2 اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) ایک نشست پر کامیابی حاصل کرسکی۔