لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما میاں اظہر کا کہنا ہے کہ میں عمران خان کو وزیر اعظم کی شیروانی پہنتے دیکھ رہا ہوں، پاکستان پھر ترقی گا، اقوم عالم میں اپنا نام پیدا کرے گا، ایک اچھا ایماندار اور بہادر لیڈر پاکستان کو ملا ہے عوام اس کے ساتھ ہیں، قائد اعظم کے بعد ہمیں ایک اچھا لیڈر ملا ہے۔
ایک انٹرویو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اچھا وقت آنے والا ہے ،حماد اظہر جلد اپنی روپوشی ختم کرکے عوام کے سامنے آئیں گے اور جلد وہ پارلیمنٹ کے اندر بھی ہوں گے،عوامی خدمت کا رول پلے کریں گے۔
میاں اظہر کا کہنا تھا کہ جب میں نے مسلم لیگ ق بنائی میرے ساتھ چودھری شجاعت اور چودھری پرویز الٰہی نے جو کیا اس کی جزا اور سزا اللہ ہی دے گا، یہ دشمنی نہیں رکھتے تھے لیکن جب وقت آتا تھا تو یہ اپنا کام دکھا دیتے تھے، چوہدری پرویزالٰہی ٰ اور چوہدری شجاعت ایک ہی چیز ہیں، مونس الٰہی اس وقت بچہ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کس کے لاڈلے ہیں وہ سب کو پتا ہے اور جو ان کے لاڈ اٹھا رہے ہیں انہیں بھی پتا چل گیا کہ وہ کس طرح ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میں نواز شریف کا دستِ راست تھا لیکن ان کو اصولی باتیں اچھی نہیں لگتیں، جو ٹھیک بات کرتا ہے نوازشریف اسے ناپسند کرتا ہے، میری نواز شریف سے الگ ہونے کی بھی یہی وجہ تھی
انھوں نے کہاکہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں ہم عمران خان کو نہیں چھوڑیں گے، اگر جیل میں ملاقات کی اجازت ملی تو میں عمران خان سے ملنے جاو¿ں گا اور انہیں جیل سے باہر نکالیں گے۔